’’سورج کے نکلنے میں دیر کیا ہوگئی کہ چڑیوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا‘‘ قومی اسمبلی اور سینٹ میں دھرنوں پر اشعار

اسلام آباد ( آئی این پی ) قومی اسمبلی اور سینٹ میں وزیر مملکت شیخ آفتاب اور سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر مشاہد اللہ خان نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر اپنے جذبات کے اظہار کیلئے خوبصورت اشعار کا سہارا لیا اور ارکان سے داد پائی۔ سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر مشاہد اللہ خان نے سیاسی بحران میں حکومتی فیصلوں میں تاخیر کے شکوئوں کا جواب اس شعر سے دیا …سورج کے نکلنے میں دیر کیا ہوگئی …کہ چڑیوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا… دوسری جانب قومی اسمبلی میں وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں پر اس شعر کے ذریعے تبصرہ کیا …ہر پھول کی قسمت میں کہاں نازِ عروساں…کچھ پھول تو کھلتے ہیں مزاروں کیلئے!
دھرنوں پر اشعار

ای پیپر دی نیشن