اسلام آباد(ثناء نیوز)وزارت داخلہ نے ممکنہ دہشت گردی کے حملوں کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ اس ضمن میں وفاقی دارالحکومت میں داخلے کیلئے شناختی کارڈ کو لازمی قرار دے دیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی اور چیکنگ کا نظام سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس نے شہریوں کو گاڑیوں کی رجسٹریشن بک بھی ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ شہر میں اپلائیڈ فار گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ شناخت ظاہر نہ کرنے والوں کو فوری حراست میں لینے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسلام آباد/ شناختی کارڈ
دہشت گردی کا خطرہ، اسلام آباد میں داخلے کیلئے شناختی کارڈ لازمی قرار دیدیا گیا
Aug 23, 2014