لاہور (شہزادہ خالد سے) ٭تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن صبح سویرے ہی الیکشن کمشن کے باہر جمع ہوگئے اور میلے کا سماں رہا۔ ٭فیصلے میں تاخیر کے دوران الیکشن کمشن کے باہر موجود افراد چہ میگوئیاں کرتے رہے۔ ٭الیکشن کمشن کے باہر موجود میڈیا والے اور پولیس اہلکاروں سمیت دونوں جماعتوں کے کارکن بھوک اور پیاس سے نڈھال ہو رہے تھے۔ پولیس کا ایک اعلیٰ افسر واٹر کینن میں سوار ہوگیا اور اے سی کی ٹھنڈی ہوا کے مزے لینے لگا۔ ٭ مسلم لیگ کے ایم پی اے ماجد ظہور اور اختر رسول بھی اپنے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کیلئے الیکشن کمشن کے آفس کے باہر آئے۔
فیصلے سے قبل چہ میگوئیاں، اعلیٰ پولیس افسر کی واٹر کینن پر سواری
Aug 23, 2015