لاہور (این این آئی) سانحہ ماڈل ٹائون میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ سے شہرت پانے والے گلو بٹ کا ہم شکل بھی الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سننے کیلئے الیکشن کمشن کے دفتر کے باہر موجود رہا۔ گلو بٹ کا ہم شکل لیگی کارکن میاں علی اس موقع پر اپنی قیادت کے حق میں اور پی ٹی آئی کی قیادت کیخلاف نعرے بازی کرتا رہا۔ کارکن اسکے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بناتے رہے۔ میاں علی کی مونچھیں قد اور جسامت ہو بہو گلو بٹ جیسی ہے۔