کراچی (وقائع نگار) سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی نے سکروٹنی کے دوران ایم کیو ایم کے 11 اراکان کے استعفے مشکوک قراردیدیئے ہیں۔ ہفتہ کو سپیکر آغا سراج درانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ اسمبلی سے ایم کیو ایم ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ سکروٹنی کے دوران 11 ارکان اسمبلی کے استعفے مشکوک لگے ہیں ۔ مشکوک استعفے فیکس کے ذریعے پہنچائے گئے۔ مزید 6 استعفے نقل پردستخط کرکے بھیجے گئے ہیں۔آغا سراج درانی کے مطابق مشکوک استعفوں پراراکین اسمبلی کو فرداً فرداً بلاکر تصدیق کرائی جائے گی۔انہوں نے کہ اسمبلی کے قوائد وضوابط کے مطابق مستعفی رکن کا سپیکر اسمبلی کے سامنے پیش ہونا ضروری ہے۔