قصور +اوکاڑہ+ جھنگ +گوجرہ +دیپالپور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) قصور، دیپالپور ،گوجرہ ،2 بچوں، بچی ، 2خواتین سے زیادتی کی گئی۔ قصور کنگن پور کے علاقہ رکن پور میں 8 سالہ عدیل کو ملزم بشیر وغیرہ نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ عمر دین ٹائون اوکاڑہ کی خاتون کرن اورنگزیب کو ملزمان رمضان اور عابد نے لفٹ دینے کے بہانے کار میں بٹھا لیا چک نمبر 54 ٹو ایل کے ایک مکان میں لئے گئے جہاں ملزم رمضان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اورلاہور کے علاقے چوہنگ میں ذوالفقار کے مکان میں لے گئے جہاں باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ جھنگ کے موضع گلمالہ کے کامران اشرف نے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کو دی گئی درخواست میں بتایا سکندر عرف کالی نے اس کی کزن (ش۔ب)کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میانوالی میں ترگ غربی کے (م) سے رفیع اللہ خان پڑوسی نے زیادتی کر ڈالی۔گوجرہ میں اوباش نوجوان نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کی۔چک نمبر 367 ج ب کے ارشد بیٹی عشرت سے آصف نے زیادتی کر ڈالی۔ دیپالپور کے نواحی علاقے پیر گودھا میں 5 سالہ بچہ سکول سے واپس آ کر گھر سے باہر نکلا ہی تھا، شبیر ورغلا کر قریبی کھیتوں میں لے گیا اور زیاتی کر ڈالی۔