مودی کے آمرانہ رویہ نے مذاکرات کے ماحول کو خراب کردیا: سراج الحق

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا جو ماحول بنا تھا، اسے مودی کے آمرانہ روئیے نے خراب کردیا۔ مذاکرات سے اچانک پیچھے ہٹ جانا ثابت کرتا ہے کہ بھارت مذاکرات نہیں چاہتا۔ مودی نے بھارتی ہندوئوں کو اشتعال دلا کر نہ صرف پاکستان بلکہ کے کروڑوں مسلمانوں کیلئے مسائل پیدا کردیئے۔ جب تک کشمیر کو اصل موضوع نہیں بنایا جاتا پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات بے فائدہ رہیں گے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم ائرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق سات روزہ دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اصل تنازع کشمیر کے مسئلہ پر ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان بارڈر ایشوز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت اپنے رویئے پر نظر ثانی کرے اور زمینی حقائق کو سمجھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کا موضوع بنائے۔ استعفے دینے کا جذباتی فیصلہ ایم کیو ایم نے بڑی عجلت میں کیا۔ مجرم خواہ کسی بھی پارٹی کے اندر پناہ لئے بیٹھے ہوں ان کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہئے۔ پرامن کراچی خود ایم کیو ایم کیلئے بھی ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...