لاہور (خبرنگار) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی پہلی ٹریکنگ مہم کی ٹیم سے ملاقات کی جس نے بالترو گلیشیر عبور کر کے K-2 کے بیس کیمپ تک رسائی حاصل کی۔ ائیرچیف نے وطن کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں انکی کاوشوں اور مشکل حالات انکے عزم کو سراہا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ نے K-2 بیس کیمپ کیلئے ایک مہم کا انتظام کیا تاکہ ملک میں مہم جوئی کو فروغ ملے۔ ائیر چیف نے اس مہم کو جشن آزادی کا حصہ قرار دیا اور کہا یہ شاندار مہم اس یادگار موقع پرعظیم پاکستانی قوم کیلئے خراج تحسین ہے۔ پاک فضائیہ کی یہ ٹیم 13مرد اور 4خواتین پر مشتمل تھی۔ اس نے دنیا کی سب سے اونچی چار پہاڑیوں کے سنگم پر واقع گلیشیر پر کامیابی سے جھنڈا لہرایا۔
ائرچیف کی فضائیہ کی پہلی ٹریکنگ مہم سر کرنیوالی ٹیم سے ملاقات
Aug 23, 2015