موغا دیشو (رائٹرز) صومالیہ میں فوجی ٹریننگ سنٹر پر کار خود کش حملہ ہوا ہے جسکے نتیجہ میں 18فوجی ہلاک ہو گئے۔ رائٹرز نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی ساحلی شہر کسمائو میں فوجی تربیت سنٹر کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ مسلم علیحدگی پسند گروپ الشباب اور مقامی رہائشیوں نے کہا ہے کہ خودکش حملے کے بعد فائرنگ کی گئی۔ الشباب کے شعبہ ملٹری آپریشن کے نگران و ترجمان شیخ عابد یاس ابو معصب نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری طرف حکومتی اور فوجی حکام اس بارے اپنا موقف دینے کیلئے دستیاب نہیں ہو سکے۔
صومالیہ میں فوجی تربیتی سنٹر پر خودکش کار دھماکہ، 18فوجی ہلاک
Aug 23, 2015