کراچی (نیٹ نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اب فونز گیم میں سوٹ پہنے ہاتھ میں پیپلز پارٹی کا پرچم لئے وہ سب مسائل اور رکاوٹیں پار کرتے نظر آ ئیں گے جن کا سامنا انہیں سندھ میں ہے۔ اینڈرائڈ فون کی ایک نئی گیم میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہواؤں میں اڑتے ،کبھی دھاندلی کی رکاوٹ، تو کبھی سیلابوں کا سامناکرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہی نہیں مراد علی شاہ کو کرپشن اور دہشت گردی کے مینار بھی کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ان کوسب سے بچ کر آگے نکلنا ہے۔
مراد علی شاہ کا اینڈرائڈ فون گیم متعارف
Aug 23, 2016