کراچی (آن لائن) پی آئی اے کی لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز میں فنی خرابی کی بنا پر کولکتہ میں لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز پی آئی اے کی پرواز پی کے 898، 140 مسافروں کو لے کر لاہور سے کوالا لمپور جارہی تھی کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس پر پائلٹ نے کولکلتہ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے لیے سول ایوی ایشن سے رابطہ کیا لیکن طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی جانب موڑا اور طیارے کو بحفاظت کراچی اتار لیا۔