آسام (نیوز ڈیسک) بھارت میں سرگرم علیحدگی پسند کالعدم تنظیم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام سے الفا کے جنگجوئوں نے بی جے پی کے لیڈر کے بیٹے کلدیپ موران کے اغوا کی ویڈیو جاری کر دی، 27 سالہ موران کی رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے، خیال کیا جاتا ہے ایسی ویڈیو پہلی بار جاری کی گئی ہے، رتنسور موران کے بیٹے اور رکن پارلیمنٹ بولین چٹیا کلدیپ کے بھتیجے کو یکم اگست کو اغواء کیا تھا، ٹی شرٹ پہنے موران نے کہا تاوان ادا کر کے میری رہائی یقینی بنائیں، میں بیمار ہوں، مار دیا جائے گا۔