جشن آزادی گالف ٹورنامنٹ حسین حامد نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب گالف کورس میں منعقد ہونے والا جشن آزادی گالف ٹورنامنٹ حسین حامد نے جیت لیا۔ نوجوان کھلاڑی نے 18 ہولز کے کھیل میں 71 نیٹ سکور حاصل کیا۔ ایونٹ میں شاہد عباسی نے گراس میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ میر معاذ دوسرے نمبر پر رہے۔ زیرو ہینڈی کیپ کیٹگری کے نیٹ ایونٹ میں توقیر رانا نے پہلی اور عمران چوہدری نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی عمران معراج تھے جنہوں نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن