آگرہ (کے پی آئی) ہندو انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت نے کہا ہے کہ بھارت کو چاہئے کہ وہ پاکستان اور چین کے قبضہ والے کشمیر کے حصوں کو واپس ہندوستان میں شامل کرنے کے امکانات تلاش کرے۔ آگرہ کالج میں کچھ نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور بلوچستان کے تعلق سے وزیراعظم مودی کے بیانات کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ بھگوت نے کہا کہ پارلیمنٹ میں دو مرتبہ قراردادیں متفقہ طور پر منظور ہوئیں کہ مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ یہ مسئلہ پیچیدہ ہے لیکن بھارت کی این ڈی اے حکومت اسکا کوئی نہ کوئی حل دریافت کر لے گی۔