اقتصادی راہداری کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے ناکام ہو گئے: احسن اقبال

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صوبوں اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر بچوں کی ابتدائی نشونما کو یعنی بنانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی،90 دن کے اندر اس حوالے سے سفارشات تیار کی جائیں گی، پاکستان کا شمار ان بڑے ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے بچے بڑی تعداد میں سکول سے باہر ہیں، بچوں کی شرح اموات بھی پاکستان میں زیادہ ہے، نالج اکانومی کیلئے انسانی وسائل کی ترقی ضروری ہے، سی پیک کے تحت 18 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے،17 ارب ڈالر کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں، سی پیک پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے ناکام ہوگئے۔ وہ پیر کو وزارت منصوبہ بندی میں بچوں کی ابتدائی نشوونما کے حوالے سے گول میز کانفرنس سے خطاب اور بیرون ممالک میں تعینات پریس اتاشیوںسے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ پیر کو وزارت ترقی و منصوبہ بندی میں بچوں کی ابتدائی نشوونما کے حوالے سے رائوند ٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ احسن اقبال نے کہا پاکستان کے ترقی کے لئے طویل المدت پلان وژن 2025 پر عمل کیا جارہا ہے۔ پاکستان نے کافی معاشی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور درمیانی آمدن والے ممالک کے قریب آچکا ہے۔ ملک کے سماجی اظہارے خوفنا ک ہیں۔ سماجی معاشی سافت کو ٹھیک کرنا پڑے گا،18ویں ترمیم کے بعد کئی چیلنج سامنے آئے ہیں۔ وفاقی اور صوبوں میں ان مسائل کے حل کیلئے ہم آہنگی ضروری ہے۔ بچوں کی بہتر نشونما اور ترقی کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر ٹاسک فورس بنانے کی ضرورت ہے۔ صوبوں اور تمام سٹیک ہولڈرز سے ملکر نیشنل پلان آف ایکشن بنائیں گے۔ ویژن 2025کے تحت نالج کو ایکشن میں بدلنے کی ضرورت ہے، بدقسمتی سے میلنئیم ڈویلپمنٹ گولزحاصل نہیں کرسکے۔ قبل ازیں بیرون ممالک میں تعینات پریس اتاشیوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔سی پیک منصوبہ ایک سال کے اندر کا غذات سے نکل کر کے 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں تبدیل ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...