پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے شروع‘ قومی ٹیم کی ساﺅتھمپٹن میں بھرپور مشقیں

Aug 23, 2016

ساﺅتھمپٹن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ(کل) بدھ کو کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے مابین ساﺅتھمپٹن میں ابھی تک ود میچز کھیلے گئے جن میں ایک پاکستان اور ایک انگلینڈ نے جیتا ہے ، دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 76ایک روزہ میچز کھیلے جاچکے ہیں،جس میں پاکستان نے 29اور انگلینڈ نے 45میچ جیتے اور 2میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے،دوسری جانب دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 16ایک روزہ سیریز کھیلی جاچکی ہیں،جس میں انگلینڈ کو واضح برتری حاصل رہی ہے،16ایک روزہ سیریز میں سے پاکستان نے محض3سیریز اپنے نام کیں جبکہ انگلینڈ نے 11ایک روزہ جیتیں اور 2سیریز برابری کی سطح پر ختم ہوئیں۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے 27اگست ،تیسرا ون ڈے 30اگست ،چوتھا ون ڈے یکم ستمبر ،پانچواں اور آخری ون ڈے 4سمبر کو کھیلا جائے گا۔ایک روزہ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی 7ستمبر کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-2سے برابر رہی تھی۔دوسری جانب قومی ٹیم انگلینڈکیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ڈبلن سے ساتھمپٹن پہنچ گئی ۔گزشتہ روز ساتھمپٹن میں قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پیرکوبھرپورپریکٹس سیشن کیا،جہاں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

مزیدخبریں