لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار نے کہا ہے کہ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان میں کوئی ریسلنگ کا انٹرنیشنل ایونٹ نہیں ہو رہا ہے۔ خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں ایسی باتیں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان میں ریسلنگ کا انٹرنیشنل ایونٹ ہو رہا ہے جس کی تردید کی جاتی ہے کہ ایسا کوئی ایونٹ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ہو رہا ہے۔