جاپان: خاتون اول اِکی آبے کا پرل ہاربر کے متاثرین کو خراج عقیدت

ٹوکیو:جاپان کی خاتون اول اِکی آبے نے 75 برس قبل جاپانی حملے میں ہدف بنائی جانے والی امریکی بندرگاہ پرل ہاربر کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے فیس بک صفحے پر انہوں نے پرل ہاربر کے دورے اور وہاں متاثرین کی یادگار پر پھول نچھاور کرنے سے متعلق تصاویر پوسٹ کیں۔ اِکی آبے نے اپنے اِس دورے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ جاپانی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ ان کا نجی دورہ تھا۔

ای پیپر دی نیشن