کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد پر غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے مطابق غداری کامقدمہ آرٹلری میدان تھانے میں درج کیا گیا ہے۔آئی جی سندھ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیو ایم کے خلاف نجی ٹی وی کے دفترپرحملہ‘ جلاﺅ گھیراﺅ‘ پولیس پر پتھراﺅ کامقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔آئی جی سندھ کے مطابق ان مقدمات میں ایم کیو ایم کے قائد ،پارٹی رہنما فاروق ستار سمیت کئی افراد کو شامل کیا گیا ہے جن افراد کے خلاف مقدمے درج کئے ان کی فہرست لمبی ہے۔