ذاتی وجوہات کے سبب آزارینکا یو ایس اوپن سے دستبردار

واشنگٹن(سپورٹس ڈےسک ) بیلاروس کی اسٹار کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک وکٹوریہ آزارینکا نے فیملی وجوہات کے سبب رواں ماہ کے آخر میں شیڈول سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن سے دستبرداری اختیار کر لی۔28 سالا آزارینکانے بچے کی پیدائش کے بعد رواں سال جون میں ٹینس کورٹس میں واپسی کی تھی تاہم فیملی وجوہات کی بنا پر انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔جولائی میں وہ اپنے والد سے علیحدہ ہو گئی تھیں اور انہوں نے گزشتہ ہفتے بیان جاری کیا تھا کہ بیٹے کو اکیلا چھوڑ کر وہ کھیل جاری نہیں رکھ سکتیں۔آزارینکا نے کہا کہ میں اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہوں اور ایسے حالات میں میرے لیے کھیل کو جاری رکھنا ممکن نہیں اس لیے میں نے یو ایس اوپن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نے کہا کہ یو ایس اوپن میرا پسندیدہ ٹورنامنٹ ہے اور اس سے میری خوشگوار یادیں وابستہ ہیں اس لیے ایونٹ سے دستبرداری پر سخت مایوسی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...