ڈھاکا(سپورٹس ڈےسک ) سابق بھارتی کرکٹر سنیل جوشی کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا نیا اسپن باولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے اور انہوں نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔جوشی کی بطور اسپن باولنگ کوچ تقرری حیران کن ہے کیونکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے رواں سال 30 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ سابق آسٹریلوی اسپنر اسٹورٹ میک گل اس عہدے کے لیے ان کی فرسٹ چوائس ہوں گے۔تاہم دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے نہ پا سکے جس کی وجہ سے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے سابق بھارتی سپنر سنیل جوشی کو یہ ذمہ داری سونپ دی جوکہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بنگلہ دیشی اسپنرز کی راہنمائی کریں گے۔جوشی کو 15 ٹیسٹ اور 69 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔