روم (آئی این پی)اطالوی جزیرے اِزکیا پر آنے والے زلزلے میں خاتون سمیت 2افراد ہلاک اور 25زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالوی جزیرے اِزکیا پر آنے والے زلزلے میں2افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ شہری تحفظ کے محکمے نے بتایا کہ ایک چرچ سے گرنے والے ٹکڑوں کی زد میں آکر ایک خاتون ہلاک ہوئی جبکہ دوسری خاتون اپنے گھر کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر 4.3 شدت کے اس زلزلے میں تقریبا 25 افراد زخمی ہیں۔ اِزکیا کا علاقہ سیاحوں میں بہت مشہور ہے۔ گزشتہ برس چوبیس اگست کو وسطی اٹلی میں آنے والے زلزلے میں 299 افراد مارے گئے تھے۔