ایم کیو ایم کی کا نفرنس سیاسی چال تھی جس میں کا میاب رہی ،فنکشنل لیگ

کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) فنکشنل لیگ مسلم لیگ کے جنر ل سیکر یٹری سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی کانفرنس ایک سیا سی چال تھی جس کے ذریعہ وہ آپس میں رابطے بحال کر کے متحد ہو نا چاہتے تھے جس میں کا میا ب رہے ہمیں ایم کیوایم کے دھٹروں کے اتحا د پر اعتراض نہیں لیکن ان کو اپنیصفوں سے غداروں اور پاکستان مخالف عنا صر کو نکا لنا ہو گا کیو نکہ الطاف اکیلے غدار نہیں ۔ وہ پر یس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس مو قع پر کاشف نظاما نی بھی مو جو د تھے ۔سردارعبد الرحیم نے کہا ہم بلدیا تی قوانین کی حما یت میں ہم ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر جد وجہد کر رہے ہیں انہو ں نے کہا ایم کیو ایم نے ہمیں کانفرنس میں شرکت کے لئے با قاعدہ دعوت نہیں دی رسما ً بلا یا تھا اس لئے انکا ر کر دیا ۔ انہو ں نے اردو بو لنے والو ں کو دعوت دی کہ وہ فنکشنل مسلم لیگ میں شامل ہو جائیں اب وقت آگیا ہے کہ لسا نی سیاست کو خیرباد کہہ دیا جائے ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے فنکشنل لیگ کی تنظیم نو کرنے کا اعلا ن کیا مسلم لیگ کے اتحاد کے بارے میں سوال پر انہو ں نے کہا کہ سندھ میںتو مسلم لیگ کے دھڑے متحد ہیں ۔ صدر ٹرمپ کی دھمکیو ں کی مذمت کر تے ہوئے انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیا دہ قربا نیا ں پاکستان نے دی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن