مسلم لیگ ن کا نااہلی کی سزا 5سال سے کم کرنے کیلئے ڈائیلا گ کا فیصلہ

Aug 23, 2017

اسلام آباد (محمد نواز رضا/وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے عملی سیاست میں موثر کردار کو یقینی بنانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہلی کی سزا کی مدت 5سال سے کم کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کئی گھنٹے کی کوششوں سے انتخابی اصلاحات پر مشتمل بل کو متفقہ طور پر منظور کرالیا۔ اب وہ آئین میں 62اور 63ترمیم انتخابی اصلاحات پر مرکزی پارلیمانی کمیٹی میںپیش کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی قیادت اس بارے میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو آن بورڈ لے گی۔ مسلم لیگ ن آئین کے آرٹیکل 62، 63 کی تنسیخ کے بارے میں ترمیم نہیں لائے گی بلکہ اس آرٹیکل کے غلط استعمال کو روکنے کی پیش بندی کرے گی اور نااہلی کی سزا 5سال سے کم کرے گی۔

مزیدخبریں