کراچی ( نیوز رپورٹر )پاکستان میںفروغ عشق رسولﷺ کی نئی تنظیم تحریک خادمان اسلام پاکستان کراچی کے عہدےداران کی حلف برداری کے سلسلے میں تقریب جامع مسجد غوثیہ ،بڑامیدان،ناظم آبادمیں منعقدہوئی جس میں امیر علامہ پیر محمدمعراج الدین اخترالقادری،ناظم اعلیٰ علامہ غلام محی الدین اخترالقادری،نائب امیر مفتی محمدیامین رضوی، چیئرمین احمدصادق،سیکریٹری مالیات ، محمدندیم ،دیگر عہدےداران مفتی محمدنظام الدین اخترالقادری، علامہ اکرم رضوی، علامہ ایازشاہ، صوفی اخترودیگرسے پیر سیدعمران علی شاہ نے حلف لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ معراج االدین اخترالقادری ودیگر نے کہاکہ تحریک خادمان اسلام ملک کے نوجوانوں کے دلوں میں عشق رسولﷺ کی شمع کو مزید فروزاں کرے گی،اس سلسلے میں کراچی کے کونے کونے میںعلماءکرام اور نوجوانوں کا مربوط سسٹم بنارہے ہیں، عوام اہلسنّت کو متحداور منظم کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں اب عشق رسول ﷺ کے ڈنکے بجیں گے ،عشق رسول ﷺ کے فروغ کے لئے تمام ترکاوشیں اور کوششیں بروئے کارلاکر شہر کراچی کا غلط تاثرمٹانے نکلے ہیں،نوجوان ہماراساتھ دیں کراچی کو امن وسکون ،ترقی وخوشحالی اور اخوت کا گہوارابنادیں گے۔
کراچی کا غلط تاثر ختم کردینگے ‘ نوجوان ساتھ دیں‘ علامہ معراج اختر
Aug 23, 2017