اسفند یار کی والدہ نسیم ولی سے صلح‘ اے این پی ولی کو عوامی نیشنل پارٹی میں ضم کرنے کا اعلان

چارسدہ (نامہ نگار) اے این پی کے مرکزی رہنما اسفند یار ولی کی اپنی والدہ بیگم نسیم ولی خان سے صلح ہو گئی۔ دونوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے کیلئے امیر حیدر ہوتی نے مرکزی کردار ادا کیا اور اے این پی ولی عوامی نیشنل پارٹی میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ اے این پی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی بیوہ بزرگ سیاستدان اے این پی ولی کی مرکزی صدر بیگم نسیم ولی خان اور اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے اختلافات ختم کرکے اے این پی ولی کو اے این پی میں ضم کرنے کا اعلان کردیا۔ باچا خان بابا کے فلسفہ امن اور خان عبدالولی خان کی سیاست کو آگے لے جانے کیلئے باہمی جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار ۔ اس حوالے سے ولی باغ چارسدہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...