پرویز رشید نے بھی نیوز لیکس رپور ٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگی رہنما وسابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ شریف برادران میں کوئی اختلاف نہیں‘ نوازشریف کہیں نہیں جا رہے‘ ملک میں ہی رہیں گے‘ نوازشریف حالات سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘ تمام سیاسی جماعتوں سے مفاہمت کی جاسکتی ہے ‘ نیوز گیٹ رپورٹ منظر عام پر آنی چاہئے‘ میری نوکری جے آئی ٹی بننے سے پہلے ہی چھین لی گئی تھی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں نظرثانی کی اپیل کے فیصلے تک کہیں پیش نہ ہونا ہمارا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے آپ کو عدالتوںکے سامنے سرنڈر کیا نواز شریف حالات سے مقابلہ کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم نے مخالف سیاسی جماعتوں کو حکومت کی تشکیل میں مدد کی۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ہماری حکومت پر گورنر راج لگایا۔ تمام سیاسی جماعتوں سے مفاہمت کی جاسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...