لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) چیف منسٹرآزادی ڈے پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز مختلف ایج گروپس کے دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ اس موقع پر تماشائیوں کی اچھی تعداد بھی موجود تھی۔ جن میں سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن سابق نمبر ون کھلاڑی رشید ملک ، چیف ریفری فہیم صدیقی اور دیگر آفیشلز بھی شامل ہیں۔ انڈر 18 بوائز میں حافظ ارباب علی نے جمال شیخ کو 6-0, 6-0 سے ہرا دیا۔انڈر 16 میں سمیر احمد نے زین کو 6-0, 6-2 سے ہرا دیا۔ انڈر 14 میں عبدالحنان خان نے مصطفی حامد کو 4-0, 4-0 سے، شاہیل طاہر نے ابراہیم انجم کو 4-2, 4-2 سے، مبین فہیم نے رضی کو 4-0, 4-1 سے، بلال عاصم نے سعید سلیمان کو 4-0, 4-0 سے ، عادل خان نے زین کو 4-0, 4-0 سے، فیضان فیاض نے سید محمد مصطفی کو 4-2, 3-5, 4-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 12 میں عبدالحنان خان نے سعید سلمان کو 8-1 سے، شاہیل طاہر نے ابراہیم انجم کو 8-4 سے، حسن علی نے حسنین کو 8-1 سے، سید محمد مصطفی نے امیر حمزہ کو 8-2 سے، ماہا سید نے احتشام ہمایوں کو 8-6 سے، بلال عاصم نے ولید ہمایوں کو 8-2 سے ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
جونیئر ٹینس چیمپئن شپ، حافظ ارباب سمیر، حنان، شاہیل، مبین، بلال، عادل فیضان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
Aug 23, 2017