قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ شروع 3دن تک جاری رہیں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگئے جن کی نگرانی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کررہے ہیں۔ فٹنس ٹیسٹ تین دن تک جاری رہیں گے۔ فٹنس ٹیسٹ کے پہلے روز کھلاڑیوں کو رننگ کروائی گئی۔ فٹنس ٹیسٹ میں سینٹرل کنٹریکٹ کی مختلف کیٹیگریز کے کھلاڑی شامل ہیں۔ کیربیئن لیگ اور کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے والے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کیلئے وطن واپس پہنچے ہیں۔ 

فٹنس ٹیسٹ کے بعد وہ کھلاڑی بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کے 22 اگست سے شروع ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کے بعد غیر ملکی کوچ مکی آرتھر اپنے وطن روانہ ہو جائیں گے اور چند دن تعطیلات گزارنے کے بعد واپس پاکستان پہنچیں گے۔ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں اے کیٹیگری میں6 کھلاڑی اظہر علی، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، یاسرشاہ، محمد حفیظ، محمد عامر، بی کیٹیگری میں چار کھلاڑی بابر اعظم، عماد وسیم، اسد شفیق، حسن علی، سی کیٹیگری میں گیارہ کھلاڑی وہاب ریاض، راحت علی، حارث سہیل، سمیع اسلم، شان مسعود، سہیل خان، فخر زمان، جنید خان، احمد شہزاد، محمد عباس، شاداب خان، ڈی کیٹیگری میں 14کھلاڑی محمد نواز، آصف ذاکر، عثمان صلاح الدین، عامر یامین، عثمان شنواری، فہیم اشرف، رمان رئیس، امام الحق، بلال آصف، میر حمزہ، عمر امین، محمد حسن، محمد اصغر، محمد رضوان شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...