پاکستان ‘سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگا،پہلا ٹیسٹ میچ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک دبئی میں‘ دوسرا ٹیسٹ 6 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک ابوظہبی میں شیڈول ہے۔پہلا ون ڈے میچ 13 اکتوبر کو دبئی ‘دوسرا اور تیسرا 16 اور 18 اکتوبر کو ابوظہبی ‘ چوتھا 20 اکتوبر اور پانچواں ون ڈے 23 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ26 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا بعدازاں اگلے دو ٹی ٹونٹی میچز 28 اور 29 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے۔ دونوں ٹی ٹونٹی میچز سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہیں،پی سی بی نے شیڈول سری لنکا کرکٹ بورڈ کو بھیج دیا ہے جس کی جلد منظوری کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...