لاہور(سپورٹس رپورٹر) ناصر جمشید سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت 25 اگست تک ملتوی، گذشتہ روز پی سی بی گواہان سلمان نصیر اور کرنل ریٹائرڈ اعظم نے بیان ریکارڈ کرائے۔ ناصرجمشید نے جمعہ کو بطور گواہ پیش ہونا تھا، مگر ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سکائپ پر بیان دیں گے۔پی سی بی حکام جو 7 فروری کی پلیئرز اور بکی میں ملاقات کا دعوی کرتے ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں۔ ناصر جمشید کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں پی سی بی آج کی کارروائی کو پبلک کر دے۔ دوسری جانب پی سی بی لیگل ٹیم نے ناصر جمشید کو لندن میں بیان ریکارڈ کروانے کی پیشکش کردی۔ پی سی بی وکیل تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ ناصر جمشید تحریری طور پر یقین دہانی کرائیں کہ وہ لندن میں لیگل ٹیم کو دستیاب ہونگے۔ پی سی بی نے کسی کرکٹر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط نہیں لکھا۔ کرکٹ بورڈ نے ہائیکورٹ میں اپنا دفاع کیا، اگر سپریم کورٹ نے بلایا تو بورڈ وہاں بھی اپنے کیس کا دفاع کریگا۔