کراچی(آن لائن)کراچی کی احتساب عدالت نے چائناکٹنگ میں ملوث کے ڈی اے کے19 افسران کیخلاف ریفرنس کی مزید سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔نیب ریفرنس میں ملزمان پر الزام ہے کہ ملزمان نے 31ہزار سکوائریارڈ کی چائناکٹنگ کی اور ملی بھگت سے زمین اونے پونے داموں فروخت کردی ،اس طرح ملزمان نے قومی خزانے کو ایک ارب 43کروڑ سے زائدکا نقصان پہنچایا ۔