ڈاکٹر شام سندر ایڈوانی کی رائے ونڈ میں سابق وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ایم ایل این اقلیتی ونگ کے رہنماء ڈاکٹر شام سندر ایڈوانی نے گذشتہ دنوں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے رائے ونڈ میں ملاقات کی اور انہیں جی ٹی روڈ کے کامیاب اور تاریخی کارواں کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ ڈاکٹر شام سندر ایڈوانی نے بتایا کہ گوجر خان ‘ جہلم‘ گجرات‘ گوجرانوالہ اور لاہور نے جس طرح مسلم لیگکے قائد سے اپنی محبت کا اظہار رکیا وہ جذبے انمول اور قیمتی ہیں۔ اس طرح سندھ ‘ کے پی کے اور بلوچستان کے عوام اپنے محبوب قائد کے منتظر ہیں۔ میاں نوازشریف نے یقین دلایا کہ وہ جلد ہی ملک گیر دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر شام نے میاں نواز شریف کو پہلے سندھ وزٹ کی دعوت دی ان کا کہنا تھا کہ اہل سندھ آپ سے بہت محبت کرتے ہیں اور وہ اک عرصے سے آپ کی آمد کے منتظر ہیں۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی محبتوں کے مقروض تھے اور رہیں گے۔ ان شاءاﷲ وہ قوم کی ترجمانی اور حقوق کے تحفظ کے لئے کمربستہ رہیں گے اور انہیں اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...