لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملک کی جڑوں کو کر پشن کے باعث کھوکھلا کیا گیا،کرپشن نے ہی ریلوے، پی آئی اے، سٹیل ملز کو تباہی کے دہانے پہنچایا۔صرف ایک فرد یا ایک شاہی خاندان کا نہیں بلکہ سب کا احتساب ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاءالحق نقشبندی نے 10ستمبر کو ہونےوالی تحفظ آئین پاکستان کانفرنس کے سلسلہ میں ملنے والے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
کرپشن نے ملکی جڑیں کھوکھلی کر دیں،سب کا احتساب ہوناچاہیے:ضیاءالحق نقشبندی
Aug 23, 2017