وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے پہلے ایک روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہو گئے۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف اوروزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری اور سعودی قیادت سے ملاقات کے بعد واپسی پرقومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جس کے بعد ٹرمپ کی افغان پالیسی پر باضابطہ ردعمل دیا جائے گا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ
Aug 23, 2017 | 12:02