پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر عمران خان کو 14 ستمبر کیلئے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیاہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی فل بینچ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ فیصلے کی نقول تاخیر سے موصول ہوئیں ۔ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں ۔ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے ۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت چودہ ستمبر تک ملتوی کر دی ۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل عمران خان بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قانون بننے سے پہلے ہی عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ۔درین اثناءمیڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان اپنے دفاع کے لئے خود الیکشن کمیشن میں پیش ہوں .اکبر ایس بابر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے میری مدد نہیں کی جا رہی ۔ اپنا کیس شواہد کی بنیاد پر لڑ رہا ہوں۔
پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کادائرہ اختیار ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
Aug 23, 2017 | 15:39