امریکی الزامات پوری قوم کو ناقابل قبول ہیں، ملکی سلامتی اورقومی مفاد میں پوری قوم متحد ہے ،وزیراعظم کو امریکا کو سخت پیغام دینا چاہیے: عمران خان

Aug 23, 2017 | 20:54

ویب ڈیسک

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں،اختلافات اپنی جگہ لیکن ملکی سلامتی اورقومی مفاد میں پوری قوم متحد ہے۔
عمران خان نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم امریکی صدر کے بیان پرپارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں،،لکی سلامتی کیخلاف پوری قوم متحد ہوکرامریکا کوجواب دے گی، وہ خود بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
عمران خان نے کہا کہ امریکا افغانستان میں ایک ہزارارب ڈالرخرچ کرچکا ہے،،یڑھ لاکھ امریکی فوج افغانستان میں حالات کنٹرول نہیں کرسکی،آج افغانستان امریکا کے کنٹرول میں نہیں رہا تو اس کا قصوروار پاکستان کو ٹھہرایا جارہا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کی جنگ میں شامل ہوکر70ہزار جانیں قربان کیں اورسو ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا اورٹرمپ بھارت کو کریڈٹ دے رہا ہے جس کی کوئی قربانی ہی نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا اورافغانستان میں بھارتی لابی پاکستان کیخلاف کام کررہی ہے، دنیا میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہ کیا جانا خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔

مزیدخبریں