(لوٹن ، نمائندہ خصوصی ) صدر جے کے ایل ایف یوکے اینڈ یورپ ایوب احمد راٹھور ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ مود ی ہٹلر کی طرح خطے میں بدمعاشی کر کے کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے ۔بھارتی افواج آئے روز مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کررہی ہے ۔ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں عمران خان کی واحد حکومت ہے جس نے مسئلہ کشمیر پر اپنا کلیدی کردار ادا کیا اور پوری دنیا میں عمران خان کی حکومت نے کشمیریوں کی آواز کو بلند کیا۔ پوری دنیا میں کشمیر سنٹرز کھولنے کے فیصلے کا ہم کشمیر ی خیر مقدم کر تے ہیں اور عمران خان حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مسئلہ کشمیر پر سنجید گی سے اقدامات کیے ۔کشمیر کشمیریوں کا ہے ۔ ہم امن چاہتے ہیں جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ہمارے کشمیر کو مودی نے ہڑپ کرنے کی کوشش کی تو آزاد کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دینگے ۔ایوب راٹھور نے مزید کہاکہ مسئلہ کشمیر زمینی مسئلہ نہیں یہ انسانی حقو ق کا مسئلہ ہے ۔اگر عالمی برادری نے سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر پر اقدامات نہ کیے تو خطہ بہت بڑے ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آجائے گا اور خطے کا امن بھی تباہ ہو کر رہ جائیگا۔اب دنیا کے بڑے اخباروں میں بھی مودی کیخلاف آرٹیکلز لکھنا شروع ہو گئے ہیں کہ مودی دہشتگر د ہے، ہٹلر ہے اور مقبوضہ کشمیر میں جو مودی کررہاہے وہ غلط ہے ۔ جو آج سے پہلے کبھی ان اخبارات نے انکی رپورٹس دیں اس سے مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے اور پوری دنیا مودی کے اصل روپ سے واقف ہو چکی ہے ۔یورپین پارلیمنٹ کی مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حالیہ رپورٹ کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بھارت کو دنیا کے ہر فورم پر شکست فاش ہوگی اور کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔
مود ی ہٹلر کی طرح خطے میں بدمعاشی کر کے کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے: ایوب احمد راٹھور ایڈووکیٹ
Aug 23, 2019 | 00:05