جھنگ: سیاسی مخالفین کیخلاف نازیبا الفاظ پر سابق لیگی ایم پی اے افتخار بلوچ گرفتار

جھنگ (نامہ نگار) سیاسی مخالفین اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف مبینہ طور پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سابق ن لیگی ایم پی اے افتخار خان بلوچ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سابق ن لیگی ایم پی اے نے عوامی جلسہ میں ضلعی انتطامیہ اور اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف مبینہ طور پر نازیبا الفاظ استعمال کیے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق ایم پی اے کو انکی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ ضلع جھنگ پولیس ترجمان کے مطابق عوامی اجتماع کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش اور محرم الحرام کے حساس ایام میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سابق ایم پی اے افتخار خان بلوچ کو ایک ماہ کے لیے نظر بند کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...