کور کمانڈرلاہور جنرل ماجد احسان کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

Aug 23, 2019

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے گزشتہ روز پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ماجد احسان نے قصور اور ہیڈ سلمانکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی دیگر اداروں کے ساتھ ملکر جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ کور کمانڈر نے ریسکیو آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ علاوہ ازیں پروانشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے کی طرف سے قصور میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہریکی کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کا بہائو 109319 کیوسک جبکہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر ستلج میں بھی پانی کابہائو 59000 کیوسک ہے۔

مزیدخبریں