آل پاکستان مسلم لیگ یو اے ای نے اپنے لیڈر سید پرویز مشرف کے سلوگن ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ ، کے حوالے سے عجمان کیمقامی ہوٹل میں 14 اگست اور عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا ’’سب سے پہلے پاکستان ‘‘ تقریب کے حوالے سے uae کے عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کرکے اپنے ملک سے والہانہ محبت کاثبوت دیا تقریب کی کمپی?رنگ کے فرائض فرزانہ منصور نے ادا کی?ے، تقریب کاآغاز اللہ رب العزت کے بابرکت کے نام حمد سے شروع ہو?ی اور نعت مقبول? ممتاز اظہر نے پڑی بعد ازاں سید تابش زیدی نے پاکستان 14 اگست کے حوالے سے خوبصورت اشعار پڑھے جبکہ نور جہاں کے قومی نخمے سے نجمی مسرت نے سما۶ باندھا، اس موقع پر مقررین را?ے شیر علی کھرل ، ملک یونس ، محمد عرفان، فرزانہ منصور ، محمد صابرخان چترال اور محمد شاہد ا?ئینہ نے 14 اگست ، عید اور پارٹی کے حوالے سے اپنی تقاریر میں انڈیا کے کشمیر میں ناپاک عزائم ، ہٹ دھرمی، پاکستان کی صورتحال اور انٹرن?شنل سیاسی ماحول پر تفصیلاً روشنی ڈالی، جسمیں پرویز مشرف کے کارناموں کے حوالے میں کہا گیا کارگل کی جنگ کے دوران ایک وقت وہ بھی ا?گیا تھا جب چیف ا?ف ا?رمی سٹاف جنرل پرویز مشرف دشمن کی سرحد پار کرکے نہ صرف اس چوٹی پر پہنچ گئے تھے جسے پاک فوج نے فتح کرلیا تھا بلکہ ایک رات وہاں قیام کرکے اگلے دن عید قرباں کی نماز بھی وہیں ادا کی۔عسکری تاریخ کا یہ انوکھا واقعہ ہے کہ جب کسی فوج کے سربراہ نے جنگ کے دوران ہر طرح کی احتیاط بالائے طاق رکھ دی ھو۔ جنرل پرویز مشرف کا دوران جنگ دشمن کے علاقے میں ہیلی کاپٹر پر پہنچ جانا ایک غیر معمولی واقعہ تھا جس نے کارگل کے محاذ کو گرما کر رکھ دیا تھا۔’’ٹھیک دو دنوں بعد 28 مارچ 1999ئ کو صبح دس بجے گلتری میں ایک ہیلی کاپٹر اترا اور اس سے برا?مد ہونے والا پہلا شخص تھا چیف ا?ف ا?رمی سٹاف جنرل پرویز مشرف تھا جنکے ساتھ دسویں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمود، چیف ا?ف جنرل سٹاف محمد عزیز خان۔ کمانڈر ایف سی این اے ہیڈ کوارٹر اسٹاف ا?فیسر۔ 80 بریگیڈ کے کمانڈر اور بریگیڈیئر مسعود اسلم نے ان کا اسقبال کیاتھا،اس موقع پر پرویز مشرف کی درازی عمر اور اچھی صحت کیل?ے بھی دعا مانگی گ?ی، تقریب میں،محمد عمر بلوچ، سعید خان جوئیہ،بلال لجپال،جام اظہر روجہا، مبشرملک کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی اس کے بعد تمام عہدیداروں و ممبران نے آزادی کا کیک کاٹااور پاکستان کا قومی ترانہ ’’ پاک سر زمین شاد باد ‘‘ گایا