پولیس سے ہاتھا پائی کیپٹن( ر) صفدر سمیت 16 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

Aug 23, 2019

لاہور (نامہ نگار) اسلام پورہ پولیس نے نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف پولیس سے ہاتھا پائی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ پولیس اہلکاروں سے لاٹھی چھیننے اور لڑائی جھگڑے پر درج کیا گیا۔مقدمہ میں جہانزیب اعوان اور دس، پندرہ نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق مریم نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی کے بعد کیپٹن صفدر کی پولیس اہلکار سے مڈ بھیڑ ہوئی تھی۔ کیپٹن صفدر نے لاٹھی چھین کر اہلکار کو مارنے کی کوشش کی،ملزمان کے خلاف پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس سب انسپکٹرمحمد اکرم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں