زرداری کا طبی معائنہ، ڈاکٹروں نے فوری ہسپتال منتقلی کی تجویز دیدی

اسلام آباد (بی بی سی) اڈیالہ جیل میں قید سابق صدر زرداری کا طبی معائنہ کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔پمز کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل اس ٹیم نے وزارت داخلہ کی درخواست پر پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ کا جیل میں ابتدائی طبی معائنہ کیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کو بتایا گیا تھا جیل میں آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے ایک میڈیکل سپیشلسٹ، دل کے امراض کے ماہر، کمر درد کے ماہر اور بعض دیگر ماہرین پر مشتمل ٹیم نے آصف زرداری کا معائنہ کیا۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایا ہے کہ سابق صدر کی کمر اور اعصاب کی تکلیف بہت شدت اختیار کر گئی ہے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے ان کی ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کا علاج شروع کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...