لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )بھارت کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ سنوکر کے ننھے کھلاڑی حمزہ الیاس نے روس میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 16 سنوکر چیمپئن شپ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔حمزہ الیاس کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف کامیابی پر بہت خوش ہیں۔وہ روس میں جاری ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے پر عزم بھی ہیں۔حمزہ الیاس آٹھویں کلاس کے طالبعلم ہیں۔ ان کا خواب ہے کہ وہ پاکستان کیلئے انڈر 16 ورلڈ سنوکر کا ٹائٹل حاصل کریں۔میگا ایونٹ کے لئے حمزہ الیاس نے سکول سے چھٹی لی ہے۔ اس ایونٹ میں محمد عمر بھی حمزہ الیاس کیساتھ ورلڈ چیمپئن شپ میں کراؤن کے لئے کھیلیں گے۔