معظم علی ڈی سیٹ، پی ایس 11 لاڑکانہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم

Aug 23, 2019

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے ممبر سندھ اسمبلی معظم علی کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے پی ایس 11 لاڑکانہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے ،عدالت نے الیکشن کمیشن کو حلقے میں دوبارہ الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کی امیدوار ندا کھوڑو کی اپیل منظور کر کے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیاہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر معظم علی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قراردیا ہے۔

مزیدخبریں