نوازشریف سے والدہ، داماد کی ملاقات: شہباز کمر درد کے باعث نہ جاسکے

لاہور ( وائس آف ایشیا) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ نے ملاقات کر کے خیریت دریافت کی۔ شہباز یف کمر درد کے باعث ملاقات کیلئے نہ جا سکے۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی ملاقات کر کے طبی معائنہ کیا۔ نواز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر، داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر ،نواسے جنید صفدر، نواسی اور ذ اتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔ نواز شریف نے اپنے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر سے نیب کی زیر حراست مریم نواز کے بارے میں آگاہی حاصل کی جبکہ اس موقع پر سیاسی صورتحال اور دیگر معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شریف خاندان کے افرادکچھ دیر تک نواز شریف کے ہمراہ موجود رہنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...