ممبئی (نوائے وقت نیوز) بھارت کے وزیر برائے آبپاشی گجندر سنگھ شیخاوت نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے علاوہ بھی انڈیا کے حصے کا پانی پاکستان چلا جاتا ہے جسے روکنے کے لیے ان کی وزارت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پانی کو انڈیا کے کسان، صنعتیں اور عوام استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا سندھ طاس معاہدے کے علاوہ بھی انڈیا کے حصے کے پانی کی بہت بڑی مقدار پاکستان چلی جاتی ہے۔ ہم ترجیحی بنیادوں پر اس پر کام کر رہے ہیں کہ ہمارے حصے کا جو پانی پاکستان چلا جاتا ہے اس کا رخ کیسے موڑا جائے تاکہ ہمارے کسان، صنعتیں اور عوام اسے استعمال کر سکیں۔