اسلام آباد(آن لائن) پاکستان بھارت کشیدگی کے پیش نظر وزارت مذہبی امور نے زائرین کوبھارت جانے سے روک دیا۔ کشیدگی کے باعث زیارت کیلئے بھارت جانے والے زائرین مشکلات سے دوچارہیں،حالات کے پیش نظر وزارت مذہبی امور نے زائرین کوبھارت جانے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق ہرسال زائرین بھارت میں خواجہ معین الدین اجمیر شریف ،حضرت مجدد الف سرہند شریف اور حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ جاتے ہیں۔ زائرین وزارت مذہبی میں فیس بھی جمع کرا چکے ہیں۔
کشیدگی: وزارت مذہبی امور نے زائرین کو بھارت جانے سے روک دیا
Aug 23, 2019