عالمی بنک کے صدر نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی بینک کے صدر نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے ،یہ بات عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات میں بتائی ،مشیر خزانہ نے عالمی بینک کے صدر کے مجوزہ دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا ،ملاقات میں صدر کے دورے اور دوسرے امور پر بات چیت کی گئی ،کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان کے ساتھ بجٹ سپورٹ کے لئے دو پالیسی قرضوں کی بات چیت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ دسمبر تک اس بارے میں معاہدہ طے پا جائے گا ۔ملاقات میں اکتوبر میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے مشترکہ اجلاس پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا ،پاکستان اس اجلاس میں شریک ہو گا ،عالمی بینک کی مدد سے پاکستان میں جاری منصوبوں کی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...