اسلام آباد (نوائے وقت ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ائر انڈیا ون گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود سے گزرا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے اپنا سفیر جاری رکھا مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12بج کر 12 منٹ پر دہلی سے اڑان بھری طیارہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا فرانس روانہ ہوا فروری کے بعد پہلی مرتبہ نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔